ابنا: امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلاء سے زمین کی جانب آنے والے زیادہ تر مصنوعی سیارے جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔اس بات کی پیش گوئی بھی نہیں کی جاسکتی کہ سیارہ کس جگہ زمین پر ٹکرائے گا البتہ سیارے کے فضا میں داخل ہونے سے دو گھنٹے پہلے اس کے گرنے کے مقام کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے کہ زمین کے کرہ فضائی سے گزرتے ہوئے یہ چھبیس ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا اور اس کا ملبہ چار سو سے پانچ سو کلومیٹر کے دائرے میں پھیل سکتا ہے۔5 ٹن وزنی امریکی خلائی سیارہ آج کسی بھی وقت زمین پر گرے گا۔
........
/169